Learn the authentic way of making Thai Fish Recipe in Urdu at home.

 

Thai Fish Recipe | تھائی فش

تھائی فش

اجزا٫

فش ثابت درمیانہ سائز صاف کی ہوئی۔ اس طرح کٹ لگی ہوئی
نمک حسب ضرورت
کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
شملہ مرچ ایک عدد
گاجر ایک عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ
سفید کالی مرچ پاؤ ڈر حسب ضرورت
کالی مرچ پاؤ ڈر حسب ضرورت
ہری پیاز ایک پتہ
پیاز آدھا
ساس کے لئے
چلی گارلک دو کھانے کے چمچ
کیچپ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ چار عدد
کالی مرچ پسی حسب ضرورت
سفید مرچ پسی حسب ضرورت
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پانی آدھے سے ایک کپ

 

Thai Fish Recipe | تھائی فش

ترکیب

پہلے مچھلی میں کٹ لگائیں۔ پھر اچھی طرح نمک، کالی مرچ، سفید مرچ اور کٹی لال مرچ لگائیں۔ پھر انڈہ، ادرک، لہسن کا coat کریں۔ پھر ایک سائیڈ پر میدہ اور کارن فلور لگائیں اور اسی طرح دوسرے سائیڈ پر لگائیں اور مچھلی کے پیٹ میں بھی اچھی طرح لگا دیں اور گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر فرائی کریں، دونوں سائیڈ سے ہلکی آنچ پر۔
گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، پیاز کو Julian اسٹائل میں کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں رکھ دیں۔

Thai Fish Recipe| تھائی فش

تھائی فش سوس بنانے کا طریقہ

تیل میں لہسن بھن جائے تو ہری مرچ ڈال دیں۔ پھر کیچپ، چلی گارلک سوس ڈال دیں۔ پھر کالی مرچ، سفید مرچ اور نمک ڈالیں اور پھر آدھا کپ پانی ڈالیں۔ جب ابال آ جائے تو کارن فلور گھول کر ڈال دیں۔ گاڑھا ہو جائے تو سوس تیار ہے۔

پھر آپ پہلے ڈش میں مچھلی رکھیں پھر سوس ڈالیں، پھر سبزی ڈالیں اور پھر سوس ڈالیں اورتھائی فش سرو کریں۔