Learn Thai Fish Soup Recipe in Urdu.
Thai Fish Soup Recipe | تھائی فش سوپ
تھائی فش سوپ
اجزا٫
سرمئی، سول، ریڈ فش ایک کلو
کارن فلور ½ کپ
نمک حسب ذائقہ
سیلری کے پتے دو عدد
فش ساس ایک ٹی سپون
لہسن ¼ ٹی سپون
ہری پیاز تین عدد
میدہ تین ٹی سپون
لیمن کا رس چار ٹی سپون
چکن کی یخنی دو کپ
تیج پات ایک عدد
کالی مرچ حسب ذائقہ
ادرک ½ ٹی سپون
لیمن گراس دو اسٹک
لال مرچ حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
Thai Fish Soup Recipe | تھائی فش سوپ
ترکیب
سب سے پہلے فش کی ہڈیاں اور گوشت الگ کر لیں۔ اب ایک ہانڈی میں پانی، فش کی ہڈیاں، تیج پات اور کالی مرچ ڈال کر ابلنے کے لئے رکھ دیں، جیسے ہی ابال آ جائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
کچھ دیر ہلکی آنچ پر پکنے کے بعد اس میں سیلری کے پتے، ہری پیاز اور لہسن ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ ڈھانپ کر دوبارہ پکنے کے لئے رکھ دیں۔
اب اس میں فش ساس، لیمن گراس، لیموں کا رس، لال مرچ اور ادرک شامل کر کے مزید پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں۔
فش کی ہڈیوں کو الگ برتن میں چھان لیں، ایک الگ برتن میں چکن کی یخنی کو ابال لیں۔
اب مچھلی کے گوشت کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ اب اس میں میدہ، انڈے، لال مرچ، کارن فلور، بقیہ لیموں کا رس اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے ایک سے دو گھنٹے کے لئے میری نیٹ کر لیں۔ مچھلی کو فل براؤن نہ کریں۔
فش یخنی کو کارن فلور لگا کر گاڑھا کر لیں، پھر اس میں چکن کی یخنی اور فرائی کی ہوئی فش شامل کر لیں اور مزید کچھ دیر پکائیں۔ یہ سوپ تھوڑا گاڑھا ہو گا اور گرما گرم تھائی فش سوپ پیش کریں۔