Learn Thai Soup Recipe in Urdu.
Thai Soup Recipe | تھائی سوپ
تھائی سوپ
اجزا
چکن کی یخنی 12 کپ
تیل ایک ٹیبل سپون
ادرک سلائس دو ٹیبل سپون
وائیٹ پیپر ½ ٹی سپون
لیموں کا رس ¼ کپ
ہری مرچ چھ عدد
چینی ایک ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
TOBASCO ساس ایک ٹیبل سپون
فرائیڈ چاول ایک کپ
ہری پیاز دو عدد
Thai Soup Recipe | تھائی سوپ
میری نیشن کے لئے
چکن ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
چینی ¼ ٹی سپون
وائیٹ پیپر ¼ ٹی سپون
کارن فلور ایک ٹی سپون
Thai Soup Recipe | تھائی سوپ
ترکیب
فرائیڈ چاول بنانے کے لئے نمک کے بغیر ابلے چاولوں کو تھوڑے سے تیل میں فرائی کریں کہ وہ گولڈن براؤن ہو جائیں، پھر ان کو علیحدہ ایک طرف رکھ دیں۔
چکن کے چھوٹے چھوٹے کیوب کر کے اس میں وائیٹ پیپر، چینی اور کارن فلور لگا کر رکھ دیں۔
ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں چکن کو ہلکا فرائی کریں۔
پھر اس میں ½ کپ چکن کی یخنی ڈال کر پکائیں۔ چکن گل جائے تو بقیہ چکن یخنی شامل کر کے اس میں نمک، وائیٹ پیپر، لیموں کا رس، چینی اور ساس شامل کر کے مکس کریں۔
تھائی سوپ تیار ہونے کے بعد سرونگ باؤل میں نکالیں۔ براؤن چاول، کٹی ہوئی ہری پیاز اور ہرا دھنیا سے سجا کر پیش کریں۔