Learn how to make Vanilla Icecream Low Calorie in Urdu at home. This will be a favorite Icecream to each health-conscious members of the family.
Vanila Icecream Low Calorie | لو کیلوری ونیلا آئسکریم
اجزا٫
کارن اسٹارچ دو کھانے کے چمچ
شکر آدھا کپ
نمک ایک چائے کا چمچ
ہاف کریم ملک پانچ کپ
لائٹ کارن سیرپ آدھا کپ
انڈے دو عدد
ونیلا ایکسٹریکٹ ایک کھانے کا چمچ
Vanila Icecream Low Calorie | لو کیلوری ونیلا آئسکریم
ترکیب
کیلوری کنٹرول آئس کریم کو اگر آسانی سے دستیاب ہو تو نان فیٹ ملک پاؤ ڈر سے تیار کریں۔
درمیانے سائز کے پین میں شکر، کارن اسٹارچ اور نمک کو اچھی طرح ملا لیں، پھر اس کو ہلکے ہاتھوں سے ہلاتے ہوئے دودھ اور کارن سیرپ میں ملائیں۔ پھر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ آمیزہ گاڑھا ہو جائے۔
دوسرے پیالے میں انڈے کو پھینٹیں اور گرم دودھ میں ڈالتے جائیں اور آہستہ آہستہ چلائیں۔ جب انڈے دودھ میں مکس ہو جائیں تو اس کو پکائیں، یہاں تک کہ بلبلے اٹھنے لگے۔ اب اس کو ٹھنڈا کریں، پھر جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو جمنے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔لذیذ لو کیلوری ونیلا آئسکریم آئس کریم تیار ہے۔
Read: