Learn how to make Vanilla Icecream Recipe in Urdu at home. This will be a favorite Icecream to each member of the family, especially children.
Vanilla Icecream Recipe | ونیلا آئسکریم
ونیلا آئسکریم
اجزا٫
دودھ دو لیٹر
تازہ کریم ایک لیٹر
شکر حسب ذائقہ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
الائچیاں چھ عدد
جام یا جیلی ¼ کپ
ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
Vanilla Icecream Recipe | ونیلا آئسکریم
ترکیب
کسی بڑے برتن میں دودھ کو اتنا ابالیں کہ وہ اچھی طرح سے پکنے لگے۔ کارن فلور کو ٹھنڈے دودھ میں تھوڑا تھوڑا ڈالتے جائیں۔ جب کارن فلور کے ساتھ دودھ پکنے لگے تو اس میں شکر ڈال کر اچھی طرح ملائیں کہ شکر گھل جائے۔ پھر دودھ کو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔
ایک باؤل میں اچھی طرح کریم کو مکس کریں۔ دودھ ٹھنڈا ہونے پر کریم کے باؤل میں ڈال کر خوب یک جان کر لیں۔ اب اس میں ونیلا ایسنس ڈال دیں اور پھر جمنے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
جمنے کے بعد شیشے کے پیالوں میں سرو کریں اور جام یا جیلی سے سجا دیں۔
مزیدار ونیلا آئس کریم تیار ہے۔
Read: