Learn the smarter way of making Vegetables Cake Recipe in Urdu or Veggie Cake Recipe in Urdu at home.

 

Vegetables Cake Recipe | Veggie Cake | ویجی کیک

ویجی کیک

اجزا٫

آلو چار عدد۔ باریک سلائسز کاٹ لیں
ویجی ٹیبل آئل چار کھانے کے چمچہ
ٹاپنگ کے لئے
شملہ مرچ ایک عدد۔ کاٹ لیں
گاجر ایک عدد۔ کش کر لیں
ٹماٹر ایک عدد۔ کاٹ لیں
پیاز آدھا ۔ چوپڈ
انڈا دو عدد
ہری مرچ تین سے چار عدد۔ چوپڈ
ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
ویجی ٹیبل آئل چار کھانے کے چمچہ
بند گوبھی ¼ پھول۔ باریک کاٹ لیں
چیز ایک کپ۔ کش کی ہوئی
کریم ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ پاو ڈر حسب ذائقہ

 

Vegetables Cake Recipe | Veggie Cake | ویجی کیک

ترکیب

ویجیٹیبل آئل گرم کر کے آلو خستہ فرائی کر لیں۔
کیک پین کو برش سے آئل لگا لیں۔
اس کے پیندے میں فرائیڈ آلو بچھائیں۔
ٹاپنگ کے اجزا میں سے آئل گرم کر کے سبزیاں فرائی کریں۔
پھر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکنے دیں۔ نمک اور کارلی مرچ پاو ڈر بھی مکس کر لیں۔
باوّل میں انڈے اور چیز اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر نمک، کالی مرچ پاو ڈر شامل کریں۔ جھاگ بننے لگے تو کریم مکس کر کے مزید پھینٹیں۔
سبزیاں گل جائیں تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈی ہونے دیں۔
پھر آلووں کے اوپر کیک پین میں پھیلا دیں۔
اب اوپر کریم کا مکسچر ڈال کر پہلے سے    190  پر گرم اوون میں بیک کر لیں۔ویجی کیک تیار ہونے پر ہری مرچ سے سجا کر سرو کریں۔

 

Read:

Batata Vada Recipe | Batata Vara Recipe | بٹاٹا وڑا