Zarda Recipe or sweet rice recipe is a traditional and popular dessert recipe normally served in wedding parties or on special occasions. Learn how to make Zarda Recipe in Urdu.

 

Zarda Recipe | Sweet Rice Recipe | زردہ

اجزاء

سیلا چاول  2 کلو

چینی        ڈیڑھ کپ

دودھ        2 کپ

کھویا       1/2 کلو

مربہ         2   کپ

ناریل        1 کپ

بادام          1 کپ

الائچی       10  عدد

لونگ         8  عدد

لال، ہرا، پیلا رنگ

گھی           2  کپ

گلاب جامن یا رس گلا   1 کلو

 

Zarda Recipe |Sweet Rice Recipe | زردہ

ترکیب

پہلے سیلا چاول کو ۱ گھنٹے کے لئے بھگو دیں ۔ پھر ایک پین میں چاول ڈال کے ابال لیں اور گلنے پر چھان لیں ۔ اب گرم گرم چاول پرچینی ڈال کر مکس کر دیں ۔ اب ایک الگ پین میں 2 کپ گھی ڈال کر اس مین الائچی اور لونگ ڈال کر کڑکڑا لیں

اور پھر اس میں چاول ڈال کر مکس کر لیں۔ اب ا وپر سے مربہ ،کھویا، ناریل، بادام شامل کر دیں  اور ہلکے ہاتھ سے مکس کریں۔

پھردودھ کا چھینٹا دے کر اوپر سے لال ،ہرا، پیلا رنگ ایک ایک چٹکی  تھوڑے فاصلے سے ڈال کر دم پر رکھ دیں۔  تیار ہونے پر گلاب جامن یا رس گلا  ا وپر سے رکھ دیں مزیدار  زردہ  تیار ہے۔