Learn how to make Banana Pudding Recipe in Urdu at home. It will be a quick and easy pudding recipe and favorite to all members of the family specially children.

 

Banana Pudding Recipe | کیلے کی پڈنگ

کیلے کی پڈنگ

اجزا٫

دودھ ایک کلو
کیلے تین عدد
ونیلا ایسنس چند قطرے
شکر ایک پاؤ
انڈے تین عدد

 

Banana Pudding Recipe | کیلے کی پڈنگ

ترکیب

دودھ کو اتنا پکائیں کہ وہ تقریباً تین پاؤ رہ جائے، پھر کیلے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے دودھ میں ملا لیں اور اس کو اس قدر مکس کریں کہ دودھ کھوئے کی شکل اختیار کر جائے۔

پھر انڈوں کو سفیدی اور زردی الگ الگ پھینٹ لیں اور ان میں ونیلا ایسنس کے چند قطرے ملا دیں۔ جب خوب اچھی طرح انڈوں کو پھینٹ لیں تو اس میں شکر ملا لیں اور پھر زردی اور سفیدی کو ایک ساتھ ملا لیں۔ اب ان سب چیزوں کو ملا کر ایک برتن میں ڈال دیں اور خوب پھینٹیں تکہ دودھ، کیلے، انڈے سب یک جان ہو جائے۔ اب اس برتن کو دھیمی آنچ پر رکھ دیں اور ڈھکن بند کر دیں اور اس کے اوپر کوئلے رکھ دیں۔ پندرہ منٹ بعد کھول کر دیکھیں تو اوپر کا حصہ براؤن ہونے پر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پرکیلے کی پڈنگ نوش فرمائیں۔

 

Read:

Mango Sharbat Recipe| مینگو شربت