Learn how to make Cheesy Pizza Recipe in Urdu at home. Your family members and guests will love this great Cheesy Pizza recipe.
Cheesy Pizza Recipe | چیزی پیزا
چیزی پیزا
اجزا٫
ڈو کے لئے
آٹا دو کپ
دودھ 3/2 کپ
نمک ایک چائے کا چمچہ
بیکنگ پاو ڈر دو چائے کے چمچہ
مکھن ایک کھانے کا چمچہ
آئل دو کھانے کے چمچہ
خمیر دو کھانے کے چمچہ
ٹاپنگ کے لئے
بلیک اولیوز ایک کپ
سویٹ کارن آدھا کپ
چیز ڈیڑھ کپ
ٹماٹر ایک عدد – چوپڈ
شملہ مرچ ایک عدد
سفید مرچ پاو ڈر آدھا چائے کاچمچہ
Cheesy Pizza Recipe | چیزی پیزا
ترکیب
مکھن کے علاوہ ڈو کے تمام اجزا مکس کر کے اتنا گوندھیں کہ پھٹکیاں نہ رہیں۔
آدھے گھنٹے بعد دوبارہ گوندھیں اور گیلے کپڑے سے ڈھانپ دیں۔
ڈو دگنی ہو جائے تو ایک مرتبہ دوبارہ گوندھ کر گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھ دیں۔
اب تقریباً 13 انچ کے دائرے میں بیل کر پیزا پین میں پھیلا دیں اور مکھن سے برش کریں۔
ٹاپنگ کے اجزا میں سے چیز ڈو پر پھیلائیں۔
پھر شملہ مرچ، ٹماٹر، سویٹ کارن اور اولیوز رکھیں۔
سفید مرچ پاو ڈر چھڑک کر پہلے سے چارسو ڈ گر ی پر گرم اوون میں پندرہ سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
چیزی پیزا تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔