Learn how to make Mango Jam Recipe in Urdu at home.
Homemade Mango Jam will be a blessing for those people who love to take fruity jam during their breakfast.
Mango Jam Recipe | مینگو جیم
مینگو جیم
اجزا٫
آم ایک کلو۔ باریک کاٹ لیں
شکر تین پاؤ
لیموں دو عدد
Mango Jam Recipe | مینگو جیم
ترکیب
شکر اور آم کو مکس کر کے ایک پین میں اس کی تہہ لگائیں اور تقریباً بارہ گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر آم اور شکر کے اس آمیزے کو ایک پین میں نکال لیں۔ الگ باؤل میں لیموں کا رس نکال لیں اور چھلکوں کو ایک کپڑے میں لپیٹ کر شکر اور آم کے پین میں ڈال دیں۔
پھر آم اور شکر کے پین کو دھیمی آنچ پر شکر حل ہونے تک پکائیں تقریباً آدھے گھنٹے تک۔ جب گاڑھا ہونے لگے تو اس میں سے کپڑے کی پوٹلی نکال دیں اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب سب یکجان ہو جائے تو ٹھنڈا کر کے ایک بوتل میں رکھ لیں۔
لذیذ مینگو جیم تیار ہے۔
Read: