Moong Dal with Green Methi Leaves
مونگ کی دال میتھی کے ساتھ
Moong Dal with Green Methi leaves is a simple and easy recipe. It is a very healthy recipe as you are combining protein-rich Moong Dal with iron-rich fenugreek leaves. It is a very simple recipe with an awesome flavor.
مونگ کی دال میتھی کے ساتھ
اجزاء
مونگ کی دھلی دال دو پیالی
تازہ ہری میتھی ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن باریک کٹا ہوا چار سے چھ جوئے
پیاز باریک کٹی ہوئی ایک عدد
ٹماٹر دو عدد چھوٹے
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں چار سے چھ عدد
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کوکنگ آئل دو سے تین کھانے کے چمچ
مونگ کی دال میتھی کے ساتھ
ترکیب
دال کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں، میتھی کو باریک کاٹ لیں۔ ٹھنڈے پانی میں ہلدی ڈال کر اسے دس منٹ کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔ پھر دو مرتبہ پانی سے دھو لیں، اس طرح میتھی کی کڑواہٹ نکل جاتی ہے۔
کڑاہی میں آئل کو ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں ۔ اور اس میں پیاز اور لہسن کو سنہرا فرائی کریں۔
زیرہ اور ہری مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں پھر دال کو پانی سے نکال کر ڈالیں اور تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔
نمک اور میتھی ڈال کر ملائیں اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر ڈال دیں۔ ڈھک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ ٹماٹر کے پانی میں دال گل جائے تو ہلکا سا بھون کر چولہے سے اتار لیں۔
مونگ کی دال میتھی کے ساتھ
پریزنٹیشن
ڈش میں نکال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ دیں۔ دال کے ساتھ تازہ میتھی بہت مزہ دیتی ہے۔
تیاری کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | پکانے کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | افراد: چار سے پانچ کے لئے
Read More: پالک پران مشرومز