We have heard and tasted several types of beef recipes. We are now presenting a special type boneless beef recipe that is very popular in India that is called Beef Madrasi Handi Recipe. This beef handi recipe is moderately special and easiest recipe in cooking method and has its own delicious taste. Learn how to make Beef Madrasi Handi Recipe in Urdu.
Beef Madrasi Handi Recipe | بیف مدراسی ہانڈی
بیف مدراسی ہانڈی
اجزا٫
گوشت آدھا کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
انڈے کی سفیدی ایک عدد
کارن فلور دو کھانے کےچمچہ
پیاز ایک عدد درمیانی
ٹماٹر آٹھ سے دس عدد
ثابت کالی مرچیں چھ سے آٹھ عدد
ثابت لال مرچیں تین سے چار عدد
کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کاچمچہ
پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
فریش کریم ایک پیالی
ہری مرچیں تین سے چار عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
آئل آدھی پیالی
Beef Madrasi Handi Recipe | بیف مدراسی ہانڈی
ترکیب
پیاز کو ابال کر پیس لیں اور ٹماٹر کو چھیل کر بلینڈ کر لیں۔ گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسے کارن فلور، نمک اور انڈے کی سفیدی کے ساتھ میرینیٹ کر کے رکھ لیں۔
پین میں دو کھانے کے چمچہ آئل میں ثابت کالی مرچیں اور زیرہ ڈال کر کڑکڑا لیں، پھر اس میں ادرک لہسن اور پیاز کو اچھی طرح بھونیں۔
پسی ہوئی اور کٹی ہوئی لال مرچیں، کالی مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں۔ پھر اس میں بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
دوسری طرف آئل میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو سنہرا فرائی کر لیں اور اسے مصالحے کے مکسچر میں ڈال دیں۔ دھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
گوشت گلنے پر ثابت لال مرچوں کو آئل میں فرائی کر کے اوپر سے تڑکا لگا دیں۔ کریم ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کربیف مدراسی ہانڈی کوحسب پسند چاول یا روٹی کے ساتھ پیش کریں۔