We have heard and tasted several types of biryani.  We are now presenting a special type of Chicken Biryani Recipe that is very popular in Indian Hyderabad.  The Hyderabadi Kacche Gosht ki Biryani is moderately special in cooking method and has its own delicious taste. Always serve it with yogurt raita.

 

Hyderabadi Kacche Gosht ki Biryani | حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی

حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی

اجزا٫

چکن ایک کلو۔ درمیانے سائز کے پیسز
پیاز دو عدد۔ تل کر براؤن کر لیں

لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچہ

دہی ایک کپ

نمک حسب ذائقہ
دھنیا پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچہ
لال مرچ پسی ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
گرم مصالحہ پسا ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ۔ پیس لیں چھ عدد
پودینہ۔ پیس لیں آدھا کپ
ہرا دھنیا۔ پیس لیں آدھا کپ
چاول تین پاؤ
کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
ثابت گرم مصالحہ دو چائے کے چمچہ
پیاز۔ تلی براؤن آدھا کپ
پودینہ آدھا کپ
تیل حسب ضرورت
ہری مرچ چار عدد
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچہ
زعفران آدھا چائے کا چمچہ
دودھ ایک کھانے کا چمچہ
دودھ میں زعفران کو حل کر لیں۔

Hyderabadi Kacche Gosht ki Biryani | حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی

حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی

ترکیب

چکن کو اچھی طرح سے دھو کر خشک کریں اور کانٹے کی مدد سے گود لیں۔ پھر اس میں تلی ہوئی براؤن پیاز، دہی، ادرک لہسن پیسٹ، نمک، دھنیا پاؤ ڈر، لال مرچ پسی، ہلدی، گرم مصالحہ پسا، پسی ہری مرچ، پسا پودینہ اور پسا ہرا دھنیا ڈال کر مکس کر لیں اور تقریباً ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔

چاول میں کالا زیرہ، ثابت گرم مصالحہ ڈال کر ابال لیں اور ایک کنی رہ جائے تو پانی نتھار لیں۔

ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ اس میں میرینیٹ کی ہوئی چکن بمعہ مصالحہ کے ڈال کر ہلکی آنچ پر خشک ہونے تک پکائیں۔ اس کے بعد اس میں ہری مرچ، پودینہ اور تل کر براؤن کی ہوئی پیاز، لیموں کا رس اور چاول جو ابالے تھے ڈال کر زعفران شامل کر کے دم پر لگا دیں۔مزیدار حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی تیار ہے۔ رائتے کے ساتھ سرو کریں۔