Learn Pizza Frittata Recipe in Urdu.
Pizza Frittata Recipe | پیزا فریٹاٹا
پیزا فریٹاٹا
اجزا٫
چکن بریسٹ 200 گرام
انڈے چار سے پانچ عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن پاؤ ڈر آدھا چائے کا چمچہ
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
ٹماٹر ایک عدد
کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
مشرومز تین سے چار عدد
شملہ مرچ ایک عدد
لیٹس کے پتے دو عدد
فریش کریم آدھی پیالی
چیڈر چیز آدھی پیالی
پارسلے دو کھانے کے چمچہ
تلسی کے پتے چند عدد
مارجرین یا مکھن ایک کھانے کا چمچہ
آئل دو کھانے کے چمچہ
Pizza Frittata Recipe | پیزا فریٹاٹا
ترکیب
چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور اسے نمک، لہسن، لال مرچ، سرکہ، سویا سوس اور ایک کھانے کے چمچہ آئل کے ساتھ میرینیٹ کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پین میں چکن بریسٹ کو ڈال کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چکن گل جائے اور پانی خشک ہو جائے، ٹھنڈا ہونے پر اس کو باریک باریک کاٹ لیں۔
پیاز، ٹماٹر، شملہ مرچ اور لیٹس کے پتوں کو باریک چو پ کر لیں، مشرومز کے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں۔
فرائینگ پین میں مارجرین یا مکھن ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک منٹ پگھلا لیں، چوپ کی ہوئی سبزیاں اور چکن کو ڈال کر تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔
بڑے پیالے میں انڈے پھینٹیں اور اس میں کش کیا ہوا چیز، مشرومز اور کریم ڈال کر پھینٹیں، پھر اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں اور چکن تھوڑی سی ٹھنڈی کر کے ڈال دیں۔
اوون کو 180 پر پندرہ منٹ پہلے گرم کریں، پائی بنانے والے سانچے میں برش کی مدد سے آئل لگائیں اور اس میں تیار کیا ہوا آمیزہ ڈال دیں۔
اس پین کو اوون میں رکھ کر بیس سے پچیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
اوون سے پیزا فریٹاٹا نکال کر تکونے ٹکڑے کاٹیں اور پیزا کی ایک نئی قسم کا لطف اٹھائیں۔