Palak Prawn Mushroom Recipe In Urdu
Shrimps or Prawns is excellent and healthier seafood. It combines well with other flavors and is quick to cook. Combination with Mushroom and palak makes this dish further healthier and tastier. Try it at home you will love it.
پالک پران مشرومز
پالک پران مشرومز
اجزاء
پالک آدھا کلو
جھینگے 200 گرام
مشرومز آٹھ سے دس عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ گدری پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
تازہ لال مرچیں دو عدد
آئل دو سے تین کھانے کے چمچ
پالک پران مشرومز
ترکیب
جھینگوں کو صاف دھو کر اس پر نمک اور ہلدی لگا کر رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل میں جھینگوں کو تیز آنچ پر فرائی کر کے نکال لیں۔ پھر اسی کڑاہی میں کچلا ہوا لہسن ڈال کر چار ٹکڑے کئے ہوئے مشرومز کو فرائی کریں۔
چوپ کی ہوئی پالک ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک دیں، جب پالک اپنا پانی چھوڑنے لگے تو اس میں فرائی کئے ہوئے جھینگے، نمک، کالی مرچ اور تھائم ڈال دیں۔
آنچ تیز کر کے اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے پھر کٹی ہوئی لال مرچیں ڈال کر چار سے پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
پالک پران مشرومز
پریزنٹیشن
گرم گرم ڈش میں نکال کر اس جھٹ پٹ بننے والی مزید ار ڈش کا گرم گرم چپاتی کے ساتھ لطف اٹھائیں۔
تیاری کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | پکانے کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | افراد: تین سے چار کے لئے