Fish and Potato Biryani Recipe is extremely flavorful, easy to make and healthy recipe.  Learn how to make Fish and Potato Biryani Recipe in Urdu at home.  Your family members and the guest will love the fish recipe.

 

Fish and Potato Biryani Recipe | فش اینڈ پوٹیٹو بریا نی

فش اینڈ پوٹیٹو بریانی

اجزا٫

چاول آدھا کلو۔ بھگو دیں
فش ایک کلو۔ کیوبز
پیاز ایک کپ۔ چوپڈ
ٹماٹو پیوری دو کپ
مکس اچار آدھا کپ۔ چوپڈ
لیموں کا رس ایک چوتھائی کپ
ہرا دھنیا۔ پتے ایک کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
تندوری مصالحہ دو کھانے کا چمچہ
ہری مرچ ایک چائے کا چمچہ ۔ چوپڈ
پودینہ۔ پتے ایک چائے کا چمچہ
آلو تین عدد۔ چھیل کر کاٹ لیں
لیموں ایک عدد۔ سلائس
نمک حسب ذائقہ
زردہ رنگ ایک چٹکی۔ تھوڑے سے پانی میں گھول لیں
آئل حسب ضرورت
پاپا ڈم سرونگ کے لئے

 

Fish and Potato Biryani Recipe | فش اینڈ پوٹیٹو بریا نی

ترکیب

مچھلی پر لیموں کا رس اور تندوری مصالحہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پانی میں نمک شامل کر کے چاول ایک کنی رکھ کر ابال لیں۔ زردہ رنگ چھڑک کر سائیڈ پررکھ دیں۔

آئل گرم کر کے پیاز فرائی کریں۔ ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر مزید فرائی کریں۔

اب ٹماٹو پیوری شامل کر کے پانی خشک ہونے تک بھونیں۔

آلو اور مچھلی شامل کر کے گل جانے تک پکائیں۔

پھر اچار بھی مکس کر لیں۔

پین میں آدھے چاولوں کی تہ لگائیں، اوپر آدھا مصالحہ ڈالیں۔

بقیہ آدھے چاولوں کی تہ لگا کر بقیہ مصالحہ ڈالیں اور مکس کر لیں۔

ہرے دھنیے، پودینے، مرچ اور لیمن کے سلائسز سے سجا کرفش اینڈ پوٹیٹو بریانی سرو کریں۔

Read:

Hyderabadi Kacche Gosht ki Biryani |حیدر آبادی کچے گوشت کی بریانی