وافلز فرائیڈ چکن – Fried chicken and waffles is the black culinary tradition steps into the mainstream. It has origins in the 1600s and becomes a traditional Southern classic recipe. It is a classical and a delicious combination of flavorful, crispy, and crunchy fried chicken and the fluffy waffles.
وافلز فرائیڈ چکن – Fried chicken and waffles
وافلز فرائیڈ چکن
اجزاء
میدہ ایک پیالی
نمک چٹکی بھر
بیکنگ پاؤ ڈر دو چائے کے چمچ
انڈے تین عدد
دودھ تین چوتھائی پیالی
فرائیڈ چکن ایک پیالی
ہرا مصالحہ حسب پسند
مارجرین یا مکھن دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
وافلز فرائیڈ چکن – Fried Chicken and Waffles
ترکیب
یوں تو وافلز بنانے کے لئے ایک مخصوص وافل میکر استعمال کیا جاتا ہے لیکن دی گئی ترکیب سے اجزاء کو ملا کر اسے فرائینگ پین میں بھی بنایا جا سکتا ہے۔
بڑے پیالے میں میدے کو چھان کر اس میں نمک، بیکنگ پاؤ ڈر اور انڈے کی زرد یاں ڈال کر اچھی طرح ملائیں
انڈے کی سفیدیوں کو صاف خشک پیالے میں پھینٹ کر اس میں دودھ اور پگھلا ہوا مارجرین یا مکھن ڈال کر ملا لیں۔
پھر انڈے کی سفیدیوں کو میدے کے مکسچر میں ڈال کر ملا لیں اور سے میں باریک چوپ کیا ہوا ہرا مصالحہ )ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور پودینہ ( ڈال کر ملا لیں۔
وافل میکر کو ایک سے دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں، اس میں برش کی مدد سے کوکنگ آئل لگائیں اور تیار کئے ہوئے مکسچر کو پھیلا کر ڈال دیں اور وافل میکر کو اچھی طرح بند کر دیں۔ سنہرا ہونے پر نکال لیں۔
فرائیڈ چکن یا تو بازار سے تیار لے لیں یا گھر پر بنانے کے لئے 200 گرام چکن کی بوٹیوں کو ایک چائے کا چمچ پسا ہوا ادرک لہسن، ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ، حسب ذائقہ نمک، ایک کھانے کا چمچ سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا ساس کے ساتھ میرینیٹ کر لیں۔ پھر ان بوٹیوں کو خشک میدے میں رول کر کے پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور ڈبل روٹی کا چورا لگاتے ہوئے کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
پریزنٹیشن
مایونیز میں باریک چوپ کئے ہوئے مشرومز، زیتون اور تھوڑا سا مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر ساس تیار کر لیں اور شام کی چائے پر اس منفرد ڈش کا لطف اٹھائیں۔
تیاری کا وقت: پندرہ سے بیس منٹ | بنانے کا وقت: پانچ سے سات منٹ | تعداد: پانچ سے چھ عدد