Learn Beef with Raw Banana Recipe in Urdu
Beef with Raw Banana Recipe
کچے کیلے گوشت
کچے کیلے گوشت
اجزا٫
گوشت آدھا کلو
کچے کیلے چار سے پانچ عدد
نمک حسب ذائقہ
لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
کوکونٹ ملک ایک پیالی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
دھنیا ایک گٹھی
پودینہ ایک گٹھی
کوکنگ آئل آدھی پیالی
Beef with Raw Banana Recipe
کچے کیلے گوشت
کچے کیلے گوشت
ترکیب
گائے کا بکرے کا بغیر ہڈی کا گوشت لے کر اس کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں اور صاف دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔
دو پیالی پانی میں نمک اور ہلدی ڈال کر ابال آنے دیں پھر اس میں گوشت کو ڈال کر گلنے رکھ دیں۔
کیلوں کو صاف دھو کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ان کو دو مرتبہ ابال کر پانی میں پھینک دیں، پھر انہیں ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔
گوشت جب ادھ گلا ہو جائے تو اس میں کیلوں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔
جب دونوں چیزیں اچھی طرح گل جائیں تو انہیں ہلکا ہلکا کچل لیں اور کوکونٹ ملک ڈال کر پانی سے سات منٹ پکائیں۔
پھر باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں، دھنیا اور پودینہ شامل کر دیں۔
فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے گرم کر کے اس میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے اور زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں اور گوشت پر بگھار لگا دیں۔
پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم رکھ کر اتار لیں۔
افریقہ کی اس خاص اور مزیدار ڈش کچے کیلے گوشت کو گرم گرم تلی ہوئی پیاز اور لیموں کے قتلوں سے سجا کر پیش کریں۔