Dahi Vada or Dahi Baray or Mash Ki Daal Kay Dahi Baray is a very popular and nice snack recipe. They are an essential snack in Indian and Pakistani homes. Dahi Vada or Mash Ki Daal Kay Dahi Baray is basically lentil bases dipped in Yogurt. It is an essential iftar snack.
The complete recipe of Dahi Vada or Mash Ki Daal Kay Dahi Baray in Urdu is here.
Dahi Baray | ماش کی دال کے دہی بڑے
ماش کی دال کے دہی بڑے
اجزا٫
ماش کی دال ایک کپ۔ رات میں بھگو دیں
سوڈا ¼ چائے کا چمچ
زیرہ پاؤ ڈر ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چینی آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ثابت چھوٹی لال مرچ دس عدد
زیرہ ثابت ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا سجاوٹ کے لئے
ہری مرچ سجاوٹ کے لئے
دہی آدھا کلو۔ پھینٹ لیں
نوٹ:- ثابت چھوٹی لال مرچ، زیرہ اور ثابت دھنیا کو بھون کر پیس لیں۔
Dahi Baray | ماش کی دال کے دہی بڑے
ماش کی دال کے دہی بڑے
ترکیب
ماش کی دال کو رات میں بھگو دیں۔ صبح کو دال گرائنڈ کر لیں۔ اس میں زیرہ پاؤ ڈر، ادرک لہسن پیسٹ، نمک اور سوڈا ڈال کر حسب ضرورت پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔
پھر تیل کو گرم کر کے دال کے بڑے فرائی کر لیں۔ ایک الگ برتن میں نمک ڈال کر پانی بنا لیں، اس میں فرائی کئے ہوئے بڑے ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد دبا کر پانی بڑوں میں سے نکال لیں۔ ڈش میں بڑے نکال کے ترتیب دیں۔
دہی میں چینی پیس کر ملائیں اور اچھی طرح مکس کر کے بڑوں پر ڈال دیں۔ اوپر سے بھنا پسا زیرہ، چاٹ مصالحہ اور جو مصالحہ بھونیں تھے وہ مصالحے ڈالیں۔ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ سجا کر پیش کریں۔