Learn Shrimp Fried Recipe in Urdu.
Shrimp Fried Recipe | پرانز پوٹیٹو فرائیڈ
پرانز پوٹیٹو فرائیڈ
اجزا٫
بڑے جھینگے ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچہ
آلو دو سے تین
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
چائنیز نمک ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچہ
انڈے دو عدد
میدہ حسب ضرورت
ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
آئل حسب ضرورت
چلی گارلک سوس کے اجزا٫
ٹماٹو کیچپ آدھی پیالی
ٹماٹو پیسٹ ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
لہسن کچلا ہوا تین سے چار جوئے
سرکہ دو کھانے کے چمچہ
کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
آئل حسب ضرورت
Shrimp Fried Recipe | پرانز پوٹیٹو فرائیڈ
ترکیب
جھینگوں کو صاف دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور دونوں طرف کٹ لگا لیں، ان کو لہسن اور چائنیز نمک لگا کر پانچ سے سات منٹ کے لئے رکھ دیں۔
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچہ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور جھینگوں کو تیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔
آلوؤں کو ابال کر میش کر لیں، ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو ملا کر باریک پیس لیں اور ان کو ابلے ہوئے آلوؤں میں ملا لیں۔ اس میں ساتھ ہی نمک، لہسن، کالی مرچ، چائنیز نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
انڈوں کو پھینٹ کر ہلکا سا نمک اور سفید مرچ ملائیں، میدہ اور ڈبل روٹی کا چورا الگ الگ رکھ لیں۔
آلو کے مکسچر کو کباب کی طرح ہاتھ میں رکھیں اور فرائی کئے ہوئے جھینگے کو اس میں لپیٹ دیں۔
پھر اسے پہلے میدے میں رول کریں، پھر پھینٹیں ہوئے انڈے میں اور آخر میں ڈبل روٹی کے چورے میں اچھی طرح لتھیڑ کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل کو چار سے پانچ منٹ گرم کر کے جھینگوں کو سنہرا فرائی کر لیں۔
چلی گارلک سوس بنانے کے لئے
پین میں ایک سے دو کھانے کےچمچہ آئل کو درمیانی آنچ پر دو منٹ کے لئے گرم کریں اور اس میں لہسن اور لال مرچ کو ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں ٹماٹو کیچپ اور ٹماٹو پیسٹ ڈال کر تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ اتارتے ہوئے سرکہ ڈال کر ایک منٹ پکا کر اتار لیں، ٹھنڈا ہونے پر نمک شامل کر دیں۔
ان مزیدار گرم گرم جھینگوں- پرانز پوٹیٹو فرائیڈ کو دوپہر یا رات کے کھانے پر چلی گارلک سوس کے ساتھ پیش کریں۔